اہم خبریں

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج شام 7بجے طلب،ضمنی الیکشن میں حصہ لینے بارے فیصلہ کیاجائیگا

کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے آج شام سات بجے اہم اجلاس طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے آج شا م سات بجے اہم اجلاس طلب کیا ہے ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائیگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا بھی فیصلہ کیاجائیگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام سات بجے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا ہے اور تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں