لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ان کی رہائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سگار کا تحفہ دیا ہے۔ زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میری رہائی پر عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ دیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو سگار کا ڈبہ دیا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے یہ میری حکومت نہیں، مریم قوم کو بتائیں کہ یہ کس کی حکومت ہے، کون اسے لایا ہے؟















