اہم خبریں

وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان، بسنت منانے کا شیڈول سامنے آگیا

وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان، بسنت منانے کا شیڈول سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانے کا اعلان کردیا، لاہور میں تین روز تک بسنت کا تہوار منایا جائے گا۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ بسنت 2027 کا انعقاد 12 سے 14 مارچ تک لاہور میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2026 میں بسنت کے کامیاب انعقاد کے بعد 2027 میں بھی بسنت منانے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، جشن اور موسیقی سے جی اٹھے گا۔ یہ جشن عوام کے لیے ہے، اس لیے سب آگے بڑھیں، یادیں بنائیں اور اپنے جذبے سے لاہور کو ایک بار پھر روشن کریں۔

مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی مہمانوں کو بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ 12 سے 14 مارچ 2027 کی تاریخیں محفوظ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں، لاہور اور پاکستان کو مہمانوں کا انتظار رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور اور کامیاب بنایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں‌:سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

متعلقہ خبریں