اہم خبریں

سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینئر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی ہے۔ ان کی پہلی اہلیہ چند برس قبل انتقال کرگئی تھیں۔

سینیٹر عابد شیر علی کی دوسری شادی کی تقریب اسلام آباد کی ایک مقامی مارکی میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی نئی اہلیہ کا تعلق ہری پور کی ایک فیملی سے بتایا جاتا ہے۔

شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے سینیٹر عابد شیر علی کو مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھی دیے گئے۔
سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
مزید پڑھیں‌:خوشخبری، روس کا نیا ٹیلنٹ ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع

متعلقہ خبریں