کراچی (اے بی این نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی ہوگئی۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 4,395 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔
واضح رہے کہ عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ دستیاب مارکیٹ ڈیٹا بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں حالیہ تبدیلیوں کی تصدیق کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں















