اہم خبریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیئے

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چار ایوی ایشن کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

سی اے اے حکام کے مطابق ایئربورن ایوی ایشن، عسکری ایوی ایشن، پاکستان ایوی ایٹرز اور ہائبرڈ ایوی ایشن کمپنی کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کے لائسنس نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی پاسداری نہ کرنے پر منسوخ کیے گئے۔ سی اے اے نے اس اقدام کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔

سی اے اے کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد ایوی ایشن سیکٹر میں شفافیت اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں بارے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

متعلقہ خبریں