اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کے اظہار کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر صدر ٹرمپ کے حمایت کے الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Deeply appreciate President Donald Trump’s kind words of support on the signing of the Makkah Joint Defence Agreement.
Together with the brotherly Kingdom of Saudi Arabia and the Republic of Turkiye, Pakistan will continue to play a constructive role in ensuring the defence of… pic.twitter.com/qdemVBYkLq
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 17, 2026
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برادر ملک سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مل کر پاکستان اپنے ملکوں سمیت پورے خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو روکنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد کی۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانورونالڈو کا ریٹائرمنٹ حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا















