اہم خبریں

پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا آفیشل ٹریلر جاری،عیدالفطر پر ریلیز کی جائیگی

لاہور(نیوزڈیسک)منی بیک گارنٹی فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب لاہور کے کیو سینما میں ہوئی، لانچنگ کی تقریب میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔پاکستان کی نئی آنے والی میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی کا آفیشل ٹریلر کو جاری کر دیا گیا ہے ۔ ٹریلر لانچ کی تقریب لاہور کے کیو سینما میں ہوئی۔ تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل فواد خان ، میکال ذولفقار، عائشہ عمر ، مانی ، شایان خان ، گوہر رشید ، ریمبو سمیت دیگر نے شرکت کی۔فلم میں وسیم اکرم ، انکی اہلیہ شینرا اکرم ، فواد خان ، میکال ذولفقار عدنان جعفر ، مرحول احمد بلال، کرن ملک، حنا دلپزیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ منی بیک گارنٹی کے ٹریلر کو دیکھ یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی ڈکیتی کی واردات پر مبنی ہے۔ ٹریلر کے ایک ڈائیلاگ جیسے ہمارا بینک آپکی عزت سے زیادہ آپ کے پیسے کی حفاظت کرتا ہے ۔منی بیک گارنٹی عید الفطر یعنی 21 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں