اہم خبریں

عوام پر مہنگائی کا وار، بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

عوام پر مہنگائی کا وار، بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مزید مہنگائی کا امکان، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مسلسل تین ماہ تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ قیمت میں ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ اضافے کا اطلاق مسلسل تین ماہ تک کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو بجلی کے بلوں میں اضافی مالی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اتھارٹی درخواست اور متعلقہ ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

اضافے اور اس کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا سے باضابطہ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان، یکم ربیع الاول کی تاریخ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں