اہم خبریں

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان، یکم ربیع الاول کی تاریخ سامنے آگئی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان، یکم ربیع الاول کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہو گی جب کہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوگی، جب کہ 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی۔

ادھر سپارکو نے چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 13 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق یکم ربیع الاول ہفتے کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ ہونے کا اعلان کرنے کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران امریکا کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی

متعلقہ خبریں