اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست 2026 سے ہوگا اور نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد شہریوں کی نظریں آئندہ جائزے میں ممکنہ قیمتوں پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں:ابراہیم زدران کی شاندار بیٹنگ، سنچری کے ساتھ بڑا ریکارڈ قائم















