اہم خبریں

سونا مسلسل مہنگا، آج کی تازہ فی تولہ قیمت جاری

سونا مسلسل مہنگا، آج کی تازہ فی تولہ قیمت جاری

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ ہوگیا، آج فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 601 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ 4 اگست کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سے ملک میں سونے کی قیمت مسلسل سات روز سے بڑھ رہی ہے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بھارت کے منہ پر ایک اور طمانچہ، باسمتی ٹریڈ مارک کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی

متعلقہ خبریں