اہم خبریں

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچا دیا

تہران(اے بی این نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےتہران میں ایرانی صدرمسعود پزشکیان سےملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بھی بریف کیا،وزیرداخلہ نے سہہ ملکی مکہ معاہدے پر ایرانی صدرکو اعتماد میں لیا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق محسن نقوی امن مذاکرات کو لیڈ کرنے والے فیلڈ مارشل کی معاونت کررہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلیجی ممالک، ایران اور امریکی حکام سے مسلسل رابطے جاری ہیں۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں۔سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی

متعلقہ خبریں