لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کی دہشتگردی کے خلاف واضح و فعال حکمتِ عملی کا فقدان کو ظاہر کرتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے ولاے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر گزشتہ روز کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کی دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔















