اہم خبریں

نادرا میں (ب فارم ) کی درخواست کیسے دیں ؟طریقہ کار جانئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں ب فارم کے لئے درخواست جمع کروانے سے قبل ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ غیر ضروری تاخیر کا امکان کم سے کم رہے۔

نادرا دفتر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بچے یا بچی کے ب فارم کی درخواست دینے سے پہلے آپ اور آپ کے شریک حیات دونوں کے شناختی کارڈ فعال ہوں اور ان کی میعاد ختم نہ ہوئی ہو۔

نادرا میں آپ اور آپ کے شریک حیات کے ذاتی کوائف مثلاً والدین، شوہر/بیوی کے نام اور شناختی کارڈ نمبر وغیرہ مکمل اور درست درج ہوں۔

نادرا ریکارڈ میں آپ اور آپ کے شریک حیات کی ازدواجی حیثیت غیر شادی شدہ درج نہ ہو، یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج درست اور مکمل کوائف کے ساتھ لازماً ہو چکا ہو اور 3 سال سے بڑے بچے تصویر اور انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کیلے موجود ہوں۔
مزید پڑھیں: آج 7 اگست بروز ہفتہ مختلف شہروں میں سولر پینلز کی تازہ ترین قیمتیں

متعلقہ خبریں