اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کا تیل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستاکر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

دوسری جانب اوگرا اعدادوشمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی 81 پیسے بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 74 روپے28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے

اوگرا اعدادوشمار کے مطابق پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نئی قیمتیں سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں