کراچی (اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتی دھات جنوری کے بعد سب سے بڑے ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن ہے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,254.11 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ رواں ہفتے کے دوران قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,312 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.8 فیصد اضافے سے 61.96 ڈالر، پلاٹینم 0.4 فیصد اضافے سے 1,735.71 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1,367.06 ڈالر فی اونس پر رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن کی امیدوں کے باعث مہنگائی کے خدشات میں کمی آئی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں کو 4,000 ڈالر سے اوپر کی سطح سے مزید بڑھنے میں مدد ملی۔
مزید پڑھیں: بینک صارفین کا خفیہ ڈیٹا بھی جائیداد قرار،ناجائز استعمال پر فوجداری کارروائی ممکن















