ریاض (اے بی این نیوز) سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ مملکت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق عراقی ملیشیائیں اور یمن کے حوثی جنگجو، پاسدارانِ انقلاب کی رہنمائی میں حملہ کر سکتے ہیں،انٹیلی جنس اداروں نے ڈرونز اور میزائلوں کی نقل و حرکت کا بھی مشاہدہ کیا ہے جس کے باعث ممکنہ خطرات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
قومی اخبار کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کی تنصیبات، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باوجود ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے سفارتی رابطے جاری ہیں، جبکہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،10 خوارج واصل جہنم















