اسلام آباد(اے بی این نیوز)پنجاب اور اسلام آباد میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں آج مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے، وادی نیاٹ، لوشی، بابوسر اور گیس بالا سمیت متعدد علاقے شدید بارش کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر سیلاب کے باعث گینی کے مقام پر شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے اور چترال میں سیلاب سے متاثرہ یو سی بروز ، گرم چشمہ، شاشا اور گمبس گول میں بحالی کا کام جاری ہے جبکہ مستوج و گلگت روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سولر صارفین کیلئے بڑا ریلیف، 25 کلوواٹ تک لائسنس کی شرط ختم














