اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں ہلچل، سونے کی قیمتیں خریداروں کی پہنچ سے دور

عالمی مارکیٹ میں ہلچل، سونے کی قیمتیں خریداروں کی پہنچ سے دور

کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 113 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 268 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی 35 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 659 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ سندھ سے فہد ہارون کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا منصوبوں پر اہم گفتگو

متعلقہ خبریں