کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک روز اضافے کے بعد دوبارہ کم ہو گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 351 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 55 ڈالر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ اسی روز فی تولہ چاندی 54 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 291 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں:ملازمین کے لیے بڑی خبر،مفت بجلی یونٹس پر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ















