اسلام آباد(اے بی این نیوز) غیر قانونی مصنوعات، جعلی ٹیکس اسٹمپس اور بارکوڈ والی اشیا کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت حکومت نے جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر غیر قانونی طور پر تیار یا فروخت کی جانے والی قابلِ ڈیوٹی اشیا کے خلاف کارروائی مزید سخت کرتے ہوئے ایسی تمام مصنوعات کے ساتھ انہیں منتقل کرنے والی گاڑیوں کی ضبطی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 26 میں ترمیم کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ وہ جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر قابلِ ڈیوٹی اشیا جو غیر قانونی طور پر تیار یا پیدا کی گئی ہوں یا جن پر اس ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کی گئی ہو، ضبط کی جا سکیں گی۔
مزید پڑھیں: ملک بھرمیں چہلم امام حسینؓ وشہداء کربلا عقیدت واحترم سے منایا جارہا ہے















