اہم خبریں

پاکستانی انفلوئنسر عاطفہ ارشد کی اسپائیڈر مین ساڑھی لندن ریڈ کارپٹ پر چھا گئی

لندن (اے بی این نیوز)لندن میں ہالی ووڈ کی نئی فلم Spider-Man: Brand New Dayکے پریمیئر کے موقع پر پاکستانی نژاد میک اپ آرٹسٹ اور بیوٹی کانٹینٹ کریئیٹر عاطفہ ارشد اپنی منفرد اسپائیڈر مین تھیم ساڑھی کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atifa🐧 (@atifaarshad)


لندن میں مقیم عاطفہ ارشد نے تقریب میں سیاہ رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی، جس پر سرخ رنگ کی نفیس کڑھائی کے ذریعے اسپائیڈر مین کے مشہور جالے کا ڈیزائن بنایا گیا تھا۔ ساڑھی کے پلو کو بھی جالے کی شکل دی گئی، جس نے ریڈ کارپٹ پر موجود شرکا اور فیشن شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

یہ منفرد ساڑھی لندن کی ڈیزائنر ریٹا قارنباخ نے ڈیزائن کی، جبکہ اس کی سلائی پاکستان میں عاطفہ ارشد کے خاندانی درزی نے کی۔ انہوں نے اسی رنگ کا فل سلیو بلاوز پہن کر اپنی دلکش شخصیت کو مزید نمایاں کیا۔

عاطفہ ارشد کے اس منفرد انداز کو عالمی شہرت یافتہ فیشن اسٹائلسٹ لا روچ نے بھی سراہا۔ انہوں نے عاطفہ کی انسٹاگرام پوسسٹ پرSo Pretty کھ کر ان کے لباس کی تعریف کی۔ لا روچ ہالی ووڈ اداکارہ زندایا کے کئی یادگار فیشن لُکس تخلیق کر چکے ہیں۔

تقریب کے لیے عاطفہ نے سادہ جوڑا، ہلکا اسموکی آئی میک اپ، نمایاں بھنویں اور قدرتی رنگت والی لپ اسٹک کا انتخاب کیا تاکہ توجہ ان کی منفرد اسپائیڈر مین ساڑھی پر مرکوز رہے۔ ان کا یہ منفرد انداز سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: انتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا ثبوت ہے ،وزیراعظم

متعلقہ خبریں