اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ترکیہ زلزلہ متاثرین کو بجھوائی گئی امداد کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آگیا ۔ نجی ٹی وی کے معروف اینکر نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی امداد وہی واپس بھجوائی گئی جو ترکی نے ہمیں سیلاب زدہ علاقوں کیلئےبھجوائی تھی۔معروف اینکر اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ترکی کے دورے کیلئے لاہور سے روانہ ہوئے تو انقرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایک عجیب و غریب خبر بھی سامنے آئی ۔جس میں معلوم ہوا کہ امدادی سامان وزیراعظم اپنے ہمراہ لے کر گئے وہ غالبا سندھ سے بھیجا گیا، جب سامان وہاں پہنچا تو ان پیکٹس کے اوپر تو “حکومت سندھ “اور “حکومت پاکستان” درج تھا تاہم جیسے ہی ان پیکٹس کو کھولا گیا تو اندر سے جو پیکٹ نکلا اس پر درج تھا ” ترکی کی جانب سے محبت کےساتھ”۔ یہاں کے لوگوں نے ترکی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے موصول ہونے والے سامان کو ہی دوبارہ پیک کرکے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوادیا۔انہوں نےکہا میں نہیں جانتا کہ ترکی کا میڈیا اس خبر کو رپورٹ کرتا ہے یا ہماری عزت رکھنے کیلئے چھپا لیتا ہے، تاہم یہ ترکی میں قونصلیٹ جنرل کو اندر سے خبر دی ہے جو پاکستان کیلئے انتہائی شرمندگی کا مقام ہے۔















