اہم خبریں

آج بروز پیر 3 اگست موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مون سون سسٹم کے زیرِ اثر دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات، کمزور درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے محفوظ فاصلہ اختیار کریں۔

شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ مطلع جزوی ابرآلود ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔
مزیدپڑھیں: آج 3 اگست بروز پیر مختلف شہروں میں سولر پینلزکی تازہ ترین قیمتیں

متعلقہ خبریں