اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم دونوں اہم بینچ مارک خام تیل کی قیمتیں ماہانہ بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہیں۔
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود اہم بحری گزرگاہوں سے تیل کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.03 ڈالرز یعنی 1.2 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالرز فی بیرل رہی۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.50 ڈالرز یعنی 1.8 فیصد کمی کے بعد 82.09 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
تاہم ماہانہ بنیاد پر برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں معاہدے تقریباً 20 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 31 جولائی سونے کی تازہ ترین قیمت















