اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نظرثانی شدہ نرخ آج رات 12 بجے کے بعد ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :یورو اور پاؤنڈ مہنگے، ڈالر، درہم اور ریال سستے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس















