لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شان مسعود کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بلے بازی کے دوران گیند لگنے سے ان کی انگلی میں فریکچر ہو گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی بحالی کا عمل جاری رہے گا اور وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ناگزیر ہے، وزیراعظم















