اہم خبریں

اسکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اپر دیر (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع اپر دیر کے تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو روزہ بندش کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) اپر دیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم اگست سے معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں گی اور اسکول اپنے مقررہ اوقات کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل نہیں ہوگی اور تمام اسکول معمول کے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، جبکہ طلبہ کی باقاعدہ کلاسز بھی دوبارہ شروع ہوں گی۔

ڈی ای او اپر دیر نے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو اسکولوں میں تمام ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی بھی تاکید کی ہے تاکہ تدریسی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔

انہوں نے عوام، والدین اور اساتذہ کو غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس یا غیر مصدقہ اطلاعات پر اعتماد نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق تمام معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں۔

ضلعی تعلیمی حکام کے مطابق یکم اگست سے اپر دیر کے تمام سرکاری اسکولوں میں معمول کے شیڈول کے تحت تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 12.2 فیصد صارفین آن لائن خطرات کا نشانہ بنے، کیسپرسکی

متعلقہ خبریں