اہم خبریں

سونا، چاندی کی قیمتوں میں پھر اچانک کمی، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ

سونا، چاندی کی قیمتوں میں پھر اچانک کمی، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ

کراچی (اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی سونے کے نرخ مزید نیچے آ گئے، جس کے بعد خریداروں کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4040 ڈالر پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے مقرر ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 68 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 291 روپے پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب 24 قیراط فی تولہ سونا 4300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 3687 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہو گیا تھا۔ اسی روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر رہ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ نیچے آ رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی معاشی حالات کے باعث قیمتوں میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی،سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری

متعلقہ خبریں