اہم خبریں

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج،شرح سود سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ اجلاس میں شرحِ سود سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ملک میں اس وقت شرحِ 11.50 فیصد ہے جبکہ تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شرحِ سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

رواں سال اپریل میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معاشی خدشات کے پیشِ نظر شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد جون کے اجلاس میں بھی اسے اسی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ معاشی ماہرین کی اکثریت کو توقع ہے کہ مرکزی بینک شرح سود کو بلا تغیر 11.5 فیصد پر ہی برقرار رکھے گا۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق 97 فیصد معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، جبکہ صرف 3 فیصد افراد 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،قیمتوں میں بھی اضافہ

متعلقہ خبریں