برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جن معاملات میں کافی عرصے سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں، اب انشاءاللہ ان سے نجات کا وقت آ گیا ہے اور اب روزانہ کے حساب سے بہتری ملے گی۔ آپ کو سب سے پہلے روزگار میں فائدہ ہوگا، اس کے شاندار اسباب بن سکیں گے اور جن لوگوں کو وراثتی امور میں مسئلے تھے وہ اب انجام کو پہنچ سکیں گے۔ اس وقت رشتے میں جاری بندش کا بھی خاتمہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت کے امور میں آج کل مشکلات بڑھ رہی ہیں جس کا مقصد ہے وہ اس حوالے سے بات کرنے کو تیار نہیں اور جن کو ضرورت ہے ان کو ان کا حق نہیں مل رہا ہے اس لئے کشیدگی کا امکان بہت زیادہ ہے۔ آپ صبر سے کام لیں انشاءاللہ آپ کا حق ضرور ملے گا اور کاروباری حوالے سے بھی اب بہتری کے دن آ رہے ہیں۔ نوکری تلاش کرنے والوں کی تلاش بھی ختم ہو سکے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اب مالی حوالے سے قدرے بہتری کا سامنا ہے۔ انشاءاللہ غیبی انداز سے سلسلے بن سکیں گے اور جو لوگ بے کار تھے وہ کام پر لگ جائیں گے۔ کاروبار میں بھی بہتری آ جائے گی جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی اس کا بندوبست ہوجائے گا۔ اس ہفتے سفر کے خواہشمند افراد کو بھی اب اپنی تیاری مکمل کرلینی چاہیے۔ امید ہے کسی وقت اچھی خبر آ سکتی ہے، ناراض سے صلح بھی ہوگی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو آج سے ہی اپنے معاملات میں کچھ بہتری کا امکان ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور آج مشتری زائچے میں داخل ہوگا، 14یوم اس کا قیام ہوگا۔ اس دوران بے شمار کاموں میں آسانیاں ہوں گی رکاوٹیں دور ہوں گی اور جہاں امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔ اپنی مرضی کی جگہ رشتہ طے ہونے کا بھی امکان ہے۔ سفر بھی سامنے آ سکتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ غصہ بہت زیادہ کررہے ہیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس سے کس قدر مشکل ہو سکتی ہے۔ اس وقت مریخ زائچے میں ہے یہ کسی سے جھگڑا کروا سکتا ہے اور بنا بنایا کام بھی بگڑ سکتا ہے خیال کریں اور اس ہفتے صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں تاکہ اس میں فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ جن لوگوں نے شراکت داری کرنی ہے، وہ ابھی ایسانہ کریں آپ کی پریشانی بڑھ جائے گی۔ اکیلے کام کرنا ہی بہتر رہے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی انجان شخص پر بھروسہ کررہے ہیں، وہ مشکل میں آ سکتے ہیں، اس وقت زحل زائچے میں ہے یہ نقصان دے سکتا ہے۔ آپ کو ہر معاملے میںبڑا ہی سنبھل کر چلنا ہوگا ۔ اپنوں کے ساتھ اختلافات کا اندیشہ ہے اور لین دین میں بھی کشیدگی ہو سکتی ہے۔ اس لئے آپ کو اپنی رقم کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ صحت کا صدقہ دیں آپ کی پوری فیملی اس کی زد میں آ سکتی ہے۔ گھرمیں ذکر کی محفل بھی کروائیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ ضرور دیں۔ آپ اور آپ کے گھر والے اس حوالے سے مشکل میں لگتے ہیں جو لوگ کسی قسم کی رکاوٹیں محسوس کررہے ہیں، وہ لوگ نماز اور ذکر الٰہی سے مدد لیں اور جہاں معاملات خراب ہیں اس کی سچی توبہ بھی ضرور ہونی چاہیے۔ آج سے ایک خوبصورت ستارے عطارد کی آمد سے آئندہ دس دنوں تک مالی لحاظ سے بہتری محسوس کریں گے ،قرض لینے اور دینے کی ٹینشن بھی ختم ہو سکے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کیوں اس بات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں جس کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ کو فکر کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو ہونا ہے اسے آپ روک تو نہیں سکتے۔ البتہ ذکر الٰہی سے اس کی شدت کو کم کر سکتے ہیں۔ پھر بھی آپ 450مرتبہ روزانہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد لازمی کریں، انشاءاللہ ساری مشکلات ختم ہوں گی اور آپ کو آگے بڑھنے میں آسانی بھی ہو گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ان دنوں اس کام میں لگے ہوئے ہیں جس کا آپ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے ،آپ کو اس وقت صرف اپنے کام پر توجہ درکار ہے۔ روزگار میں جتنی توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ نہیں مل رہی۔ ان دنوں دن ضائع ہو رہے ہیں۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کو شروع کرلیں گے، وہ زبردست کامیابی حاصل کر سکیں گے ،جن لوگوں نے نوکری کرنی ہے وہ انشاءاللہ کسی وقت بھی اچھی خبر سن لیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ کا شکر ادا کریں جس نے آپ کو بہت بڑی مشکل سے نکال دیا ہے،اب صورتحال کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے۔ آج کل میں بہتری ملنے سے آپ کو اس کا اندازہ ہو جائے گا ،جو لوگ زندگی سے نکل چکے ہیں ،اب ان کو آواز مت دیں دور ہیں تو دور ہی رہنے دیں۔ آپ کو اس وقت خاموشی سے اپنے روزگار اور معاملات کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اچھی خبریں ملیں گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد کو انکوائری مقدمے وغیرہ کا سامنا تھا، وہ انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آپ کو اس وقت جس طرف سے مالی بہتری کی امید تھی وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ جن افراد نے عرصہ رشتے وغیرہ کا انتظار کیا ہے وہ اب بندش وغیرہ سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ان کو جلد خوشی کی خبر مل سکے گی اور آج سے گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
جن افراد کو انکوائری مقدمے وغیرہ کا سامنا تھا، وہ انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آپ کو اس وقت جس طرف سے مالی بہتری کی امید تھی وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ جن افراد نے عرصہ رشتے وغیرہ کا انتظار کیا ہے وہ اب بندش وغیرہ سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ان کو جلد خوشی کی خبر مل سکے گی اور آج سے گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ایک بڑی خواہش اس ہفتے پوری ہو سکے گی، مالی حوالے سے بھی بہتری میں آ سکیں گے۔جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں ہیں، وہ خوشخبری سن لیں گے اور جہاں رقم بلاک تھی اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اس حوالے سے بے حد محتاط رہیں، آپ کو بلاوجہ کی ٹینشن میں سے گزرنا پڑ سکتا ہے، خیال کریں۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 26 جولائی سونے کی تازہ ترین قیمت














