اہم خبریں

کائی ای ای-کیوٹ 04 الیکٹرک کار پاکستان میں متعارف، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک اور نئی گاڑی کائی ای ای-کیوٹ 04 (Kaiyi e-Qute 04)تعارف کرا دی گئی ہے، جس کی ابتدائی قیمت39 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ کمپیکٹ الیکٹرک ہیچ بیک 28.8 kWh بیٹری سے لیس ہے، جو ایک بار مکمل چارج ہونے پر تقریباً 280 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی میں 40 کلو واٹ الیکٹرک موٹر نصب ہے، جبکہ عام چارجر سے بیٹری تقریباً 7 گھنٹوں میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔

کائی ای ای-کیوٹ 04 میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں 360 ڈگری کیمرا، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، Apple CarPlay، Android Auto، ABS بریکنگ سسٹم، ڈوئل ایئر بیگز، پاور اسٹیئرنگ، پاور مررز اور ایئر کنڈیشننگ شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ گاڑی شہری علاقوں میں روزمرہ استعمال کے لیے موزوں انتخاب ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ کم آپریٹنگ لاگت اور مناسب ڈرائیونگ رینج اسے پاکستان کی ابھرتی ہوئی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک اہم اضافہ بناتی ہے۔ تاہم خریداروں کو خریداری سے قبل سروس نیٹ ورک، اسپیئر پارٹس کی دستیابی اور ری سیل ویلیو کا بھی جائزہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں: افغان شہریوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا معاملہ،نادرا ملازمین سمیت4 ملزمان گرفتار

متعلقہ خبریں