اہم خبریں

امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کی کئی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا

واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی کئی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق صدرٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹیرف کا نفاذ اگلے 30 روز میں کردیا جائے گا۔ جو چیزیں ٹیرف کی زد میں آئیں گی ان میں وائن، ہاکی اور سیمینٹ بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہےکہ کینیڈا نے امریکی الکوحل، آٹومو بائل اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ امتیازی رویہ اپنایا ہوا ہے ۔

ٹیرف کے نفاذ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ نے 1930 کے ایکٹ کا ایک سیکشن جواز بنایا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے صدرٹرمپ کے اقدام کو یکطرفہ قرار دیا ہے اور کہا کہ کینیڈا آزاد اور شفاف تجارت پر یقین رکھتا ہے۔

اپنے بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا مہینوں سے جاری تجارتی تنازعہ ختم کرنے کیلئے امریکا سے بات چیت پر تیار ہے پر ساتھ ہی خبردار کیا کہ کینیڈا اپنی قوت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں