کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپےمہنگا ہوکر424236 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھکر 363714 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپےبڑھکر 6070 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4018 ڈالر کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری















