اہم خبریں

ساہیوال ،مدرسے میں بچوں سے زیادتی،ڈی پی او کے نوٹس پر 3 ملزمان گرفتار

ساہیوال (اے بی این نیوز) ساہیوال کے علاقے کمیر میں واقع ایک دینی مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کے فوری نوٹس پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ کمیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزمان مولوی عمر حیات، حافظ سانول اور احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے، جبکہ تمام متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچوں کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور کیس کی تفتیش مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔
مزید پڑھیں: سپر ماڈل بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں