اہم خبریں

پاور سیکٹر میں موثر،شفاف اور جدید ڈیٹا گورننس کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاور سیکٹر میں مؤثر، شفاف اور جدید ڈیٹا گورننس کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ وفاقی وزیر توانائی نے ڈیٹا گورننس کونسل کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

کونسل کے مؤثر اور بروقت فیصلوں کے لیے ایگزیکٹو ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی، ایگزیکٹو ورکنگ کمیٹی کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کی نگرانی کرے گی۔

وفاقی وزیر کو ڈیٹا گورننس کونسل کے مجوزہ ادارہ جاتی ڈھانچے پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر توانائی نے کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاور سیکٹر میں مؤثر فیصلہ سازی کے لیے قابلِ اعتماد اور مربوط ڈیٹا ناگزیر ہے، ڈیٹا گورننس کونسل جدید، شفاف اور جوابدہ حکمرانی کی بنیاد فراہم کرے گی، کونسل کے ذریعے پاور سیکٹر میں ڈیٹا کے یکساں معیارات اور مؤثر انتظام کو یقینی بنایا جائے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ ڈیٹا کا مؤثر استعمال بجلی کے شعبے میں بہتر کارکردگی اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنائے گا، ڈیٹا گورننس کونسل شفافیت، احتساب اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان پاور سیکٹر میں ڈیجیٹل گورننس اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: شیشہ کیفوں اور ایچ آئی وی کیس،ڈی سی،آئی جی اسلام آباد طلب

متعلقہ خبریں