اہم خبریں

زلزلے کےجھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلے کےجھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی علاقوں میں شہری کافی دیر تک کھلے مقامات پر رہے اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز نے فوری طور پر زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران میں لاپتہ دو پاکستانیوں کے معاملے پر بڑی پیش رفت

متعلقہ خبریں