اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کشمیری عوام کے لیے اہم پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کشمیری عوام کے لیے اہم پیغام

لاہور (اوصاف نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کا لہو آزادی کی عظیم داستان ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیاں تحریکِ آزادی کا روشن ترین باب ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے اپنے خون سے آزادی کی جو شمع روشن کی، وہ آج بھی کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں‌:گندم کی ترسیل پر تنازع،خیبرپختونخوا کا پنجاب حکومت سے بڑا مطالبہ

متعلقہ خبریں