اہم خبریں

معروف گلوکار طفیل خان سنجرانی ہسپتال میں زیر علاج، مداح پریشان

معروف گلوکار طفیل خان سنجرانی ہسپتال میں زیر علاج، مداح پریشان

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی شوبز سے وابستہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طفیل خان سنجرانی دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹروں نے گلوکارہ کے دل کی بند شریان کھول دی ہے، مزید علاج جاری ہے۔

اہل خانہ کے مطابق طفیل خان سنجرانی انتہائی نگہداشت میں تھے تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

چند روز قبل اداکار علی گل ملاح نے گلوکار کی بگڑتی ہوئی صحت کی خبر اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
مزید پڑھیں‌:گلیشئیر برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں