اہم خبریں

سولر پینلزکی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

لاہور (اے بی این نیوز) لاہور کی الیکٹرانکس اور سولر مارکیٹ میں مختلف صلاحیتوں کے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف واٹ کے سولر پینل اب 4 ہزار سے 9 ہزار روپے تک سستے ہو گئے ہیں جس کے بعد گھریلو اور کمرشل صارفین کی جانب سے خریداری میں دلچسپی دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں سولر پینل کے تازہ ترین نرخ (فی واٹ)

City Price (Rs. per Watt)
Islamabad Rs. 43 – 50
Rawalpindi Rs. 43 – 49
Lahore Rs. 43 – 48
Quetta Rs. 43 – 48
Faisalabad Rs. 42 – 49
Peshawar Rs. 43 – 49
Karachi Rs. 42 – 48

تاجروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے اثرات اب سولر مارکیٹ میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور درآمدی لاگت میں کمی کی وجہ سے سولر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو آنے والے ہفتوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سولر مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ اس دوران نہ صرف سولر پینل بلکہ بیٹریاں اور دیگر متعلقہ سامان بھی مہنگا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو مکمل سولر سسٹم لگانے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی اور مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں تو بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔ اس سے گھریلو صارفین، کاروباری اداروں اور زرعی شعبے کو فائدہ پہنچے گا، کیونکہ سولر سسٹم کی مجموعی لاگت کم ہو جائے گی۔

مارکیٹ میں دستیاب معلومات کے مطابق ماضی میں ایک بیٹری کی قیمت میں تقریباً 27 ہزار سے 38 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اب توقع ہے کہ قیمت کم ہونے کے بعد بیٹریاں بھی نسبتاً سستے داموں دستیاب ہوں گی جس سے شمسی توانائی کی طرف رجحان مزید بڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،متعد رہنمائوں کی ن لیگ میں شمولیت

متعلقہ خبریں