اہم خبریں

پیٹرول کی اصل قیمت کیا؟ ایک لیٹر پر 118 روپے 76 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی تفصیلات منظرِ عام پر

اسلام آباد(رضوان عباسی )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 118 روپے 76 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 110 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی بنیادی لاگت 178 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ صارفین کے لیے اس کی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 198 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی سرکاری فروختی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 70 روپے 36 پیسے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 19 روپے 33 پیسے کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ 6 روپے 86 پیسے اِن لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM)، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن بھی فی لیٹر قیمت میں شامل ہے۔

دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں بنیادی لاگت کے علاوہ لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کا نمایاں حصہ شامل ہے، جس کے باعث صارفین کو دونوں مصنوعات مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی ،ضیاء الدین روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی

متعلقہ خبریں