جنیوا (اے بی این نیوز)قوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والا طاقتورایل نینو سسٹم زور پکڑ سکتا ہے، جس کے اثرات دنیا کے مختلف خطوں میں2027 تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
عالمی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ایل نینو کے باعث شدید گرمی، غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، خشک سالی اور بعض علاقوں میں شدید بارشوں جیسے موسمی واقعات میں اضافہ متوقع ہے، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب یورپ میں حالیہ دو شدید ہیٹ ویوز کے دوران گرمی کی شدت سے **3 ہزار 700 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں 2 ہزار 25، بیلجیئم میں ایک ہزار 200 اور نیدرلینڈز میں 480 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اسپین میں بھی شدید گرمی کی لہر کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہیٹ ویوز اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ انسانی جانوں کے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 4 جولائی ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح















