اہم خبریں

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جاگری ،24 افراد جاں بحق

کوئٹہ (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے دانا سر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس میں 35 مسافر سوار تھے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی کاکڑ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، دشوار گزار علاقے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ولی کاکڑ نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور قریبی ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد تعداد کا تعین کیا جائے گا۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: تمہاری وجہ سے میں ذلیل ہوئی ،نیتن یاہو کی بیوی نے سب کے سامنے کلاس لے لی

متعلقہ خبریں