انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکیہ میں خوفناک زلزلے میں جان بچانے پر بلی کی رضاکار سے محبت ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں افراد موت کی وادی میں چلے گئے، پالتو جانور بھی ہلاک اور متاثر ہوئے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی رضاکار کے کندھے پر سوار ہوکر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کررہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اپنی جان بچانے والے رضا کار کے حفاظتی ہیلمٹ کو بوسہ دے رہی ہے، اور رضا کار کے چہرے پر اپنا چہرہ مس کرکے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتی ہے۔
