واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے مزید دو دفاتر بند کردیے۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دفاتر کو بند کرنے کے فیصلے کو اخراجات میں کمی سے متعلق اقدام قرار دیا ہے۔
