اہم خبریں

یوکرین دفاع کرنا جانتا ہے،ملک کا کوئی حصہ نہیں چھوڑیں گے، ولادیمیر زیلنسکی

کیف(نیوز ڈیسک )یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے،جدید ہتھیار جلد امن لا سکتے ہیں کیونکہ روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانویں نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرینی صدر نےکہا کہ روس کےساتھ ممکنہ امن معاہدہ کی بنیاد پر اپنی سرزمین کا کوئی حصہ نہیں چھوڑیں گے ، یوکرین نےاپنی سرزمین چھوڑی تو اس سے روس دوبارہ حملہ آور ہوسکتا ہے، یوکرین کی فوج اس وقت روس کی پیش قدمی کےخلاف مزاحمت کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں