اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈالر مزید2 روپے 44 پیسے سستا،267 روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی ،روپیہ مزید تگڑا ہونے لگا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 267 روپے میں جاری ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 269 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔













