ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تمیم اقبال کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تمیم اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تمیم کمر کی انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے اور بنگلہ دیش کے لیے ان کا آخری میچ تقریباً چھ ماہ قبل ہرارے میں کھیلا گیا تھا۔














