تہران (اے بی این نیوز) ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تہران اور دبئی کے درمیان یکم جولائی سے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی اور ایرانی سول ایوی ایشن حکام نے پروازوں کے لیے ضروری اجازت نامے جاری کر دیے ہیں۔
ابتدائی طور پر ایرانی ایئر لائنز کی پروازیں دبئی جائیں گی اور ضروری اقدامات کے بعد دیگر ایئر لائنز کی پروازیں اس راستے کو استعمال کریں گی۔
میڈیا رپورٹ میں ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کی بحالی پر غور جاری ہے اور دیگر پروازوں کی بحالی متعلقہ حکومتی اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری















